اداکارعدنان شاہ نے کانز فیسٹیول میں کونسا لباس پہن کر شرکت کرنا چاہتے تھے؟جانئے

06-09-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار عدنان شاہ نے خواہش کا اظہار کیاہے کہ وہ کانز فیسٹیول میں دھوتی کرتا پہن کر شرکت کرنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں عدنان شاہ کا کانز فیسٹیول میں شرکت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی بہت زیادہ خواہش تھی کہ وہ تلے والی چپل، سفید دھوتی، کرتا اورکندھے پر بھوری چادر لپیٹ کر کانز کے فلمی میلے میں شریک ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ بہت آخری لمحات میں وہ یہ فیصلہ کر پائے کہ وہ اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔   عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنی اہلیہ ہاجرہ خان کے ہمراہ دنیا گھومتے یہ موقع انہیں کانز کے فلمی میلے میں ملا۔ عدنان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے ہی ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہوں، انہوں نے کہا کہ اس میلے میں شرکت کے بعد انہیں بے حد پذیرائی ملی۔