نگران وزیر مواصلات کی زیر صدارت اجلاس، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ

06-09-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر مواصلات و ایکسائز پنجاب بلال افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر بلال افضل کا کہنا تھا کہ تمام محکمے اپنے علاقوں میں فلڈ فائٹنگ کی آزمائشی مشقیں مکمل کر لیں۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں دریا کناروں سے تجاوزات ہٹوائیں۔ محکمہ بلدیات اور محکمہ ہاؤسنگ نکاسی کے نالوں کی بروقت صفائی یقینی بنائیں۔ عیدالاضحیٰ اور مون سون کے پیش نظر محکمہ لائیو سٹاک ویکسی نیشن بروقت مکمل کر لے۔ پنجاب حکومت تمام محکموں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔