9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر اور ٹریفک پولیس کا کیبن جلانے کے کیس میں پیشرفت

06-09-2023

(لاہور نیوز)9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر اور ٹریفک پولیس کا کیبن جلانے کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 30 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 18 ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ 12 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔ ملزم علی رضا ، سلمان خان ، امیر حمزہ ، عمار مسعود ، ظریف خان ، ندیم ، علی حسن ، عبدالحمید ، امان منیر ، سید خان ، عزیز الرحمن ، غلام محی الدین ، سرفراز ، شاہد فرید ، جاوید ، عبدالصمد ، شبیر اور نعمان بٹ کی ضمانتیں خارج جبکہ  ملزم عادل ، سجاول ، حسن جہانگیر ، شیروز ، محمد کبیر ، خلیق منیر ، نیامت خان ، اختر خان ، عمادالدین اور سیف علی کی ضمانتیں منظور کی گئیں۔ عدالت نے ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔