انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ

06-09-2023

(لاہورنیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق  کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی واقع ہوئی،تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی12 پیسے اضافے کیساتھ 286 روپے 75 پیسے پر بند ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔