ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات
06-09-2023
(لاہور نیوز) ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
خالد مقبول صدیقی ظہور الہٰی روڑ پر ایم کیو ایم وفد کے ہمراہ چودھری شجاعت کے گھر پہنچے اور خیریت دریافت کی ۔ ملاقات میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب چودھری شافع حسین بھی شریک ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے نومئی کے واقعات کی مذمت کی۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرہ کسی بھی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا ایم کیو ایم کا مسلم لیگ سے 35 سال سے زیادہ کا تعلق ہے ۔ ملک کے اندر جب بھی کوئی مسئلہ پیش آیا ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہے۔