بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی پاکستانی مداح کو آٹو گراف کی ویڈیو وائرل

06-09-2023

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی پاکستانی معذور فین کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دورا ن ہربھجن کی پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہربھجن سنگھ کو وہیل چیئر پر بیٹھے  سپیشل مداح سے ملاقات کرتے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہربھجن خود مداح کے پاس آکر گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے ہیں اور ان کے بلے پر آٹوگراف دیتے ہیں۔ویڈیو بنانے والا شخص ہربھجن کو بتارہا ہے کہ بچہ ان کا پاکستانی فین ہے، اس دوران اسی شخص نے لڑکے سے یہ بھی پوچھا کہ آٹوگراف دینے والا کون ہے؟ اس پر لڑکے  نے ہربھجن کو شعیب کا دوست قرار دیا۔