استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین آج رات برطانیہ جائیں گے

06-09-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین آج رات برطانیہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین برطانیہ میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے، جہانگیر ترین تقریباً ایک ہفتہ برطانیہ میں قیام کریں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین کا برطانیہ میں اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔