فیفا:پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بہتری آگئی

06-09-2023

(ویب ڈیسک)فیفا کی ریکنگ میں پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم کی ریکنگ میں 4 درجے ترقی ہوگئی ۔

فیفا کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق ویمن فٹبال رینکنگ میں امریکا پہلے، جرمنی دوسرے اور سوئیڈن تیسرے نمبر پر ہیں۔اسی طرح پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 157 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ مارچ 2023 میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 161 ویں پوزیشن پر تھی۔ واضح رہے کہ اولمپک کوالیفائیر میں شرکت اور ایک میچ جیت کر پاکستان کے پوائنٹس  944.58 ہوگئے  تھے  جبکہ  پچھلی رینکنگ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے پوائنٹس 918 تھے۔