سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نئی انتظامیہ ٹیم کے حق میں بول پڑے

06-09-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حسنین حیدر نے نئی انتظامیہ ٹیم کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے تنقید کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین  کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز کیلئے ہمارے پاس فنڈز نہیں جبکہ پاکستان کے تمام بڑے ناموں کو آزما چکے ہیں، ضروری نہیں جو ٹی وی پر  اچھے تبصرے  کرتا ہو وہ اچھا کوچ بھی بن جائے۔   انہوں نے کہا کہ ہاکی میں نئے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کررہے ہیں، فیڈریشن سے سفارش کا کلچر ختم کرکے میرٹ پر کوچز کا انتخاب کیا گیا ہے، ٹیم کی ناکامی ملبہ کوچز اور کھلاڑیوں پر ہرگز نہیں ڈالا جائے گا، بطور سیکریٹری میں ناکامی  قبول کروں گا۔ حیدر حسین نے کہا کہ ریحان بٹ اور محمد ثقلین جدید ہاکی کو سمجھتے ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ حنیف خان کو خوش کرنے کے لیے حسیم خان کو لیا گیا ہے، حسیم سابق کپتان اور ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ماڈرن ہاکی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔