پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

06-09-2023

(لاہورنیوز) پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کیلئے قومی باسکٹ بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔

سیکرٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے مطابق باسکٹ بال ٹیم کی قیادت محمد شہباز کریں گے، ایونٹ میں شرکت کا مقصد ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریاں ہیں ، چیمپئن  شپ 15جون سے 22جون تک مالدیپ میں کھیلی جائےگی۔ سیکرٹری جنرل خالد بشیر کاکہنا ہے کہ پاکستان، مالدیپ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، عبد الوہاب، محمد عمیر جان، زین الحسن خان، محمد شاہد، عماد احمد ٹیم کا حصہ ہیں ۔ضیا الرحمان، ثاقب محسود، مہتاب اکرم، شیراز اسلم پاکستانی سکواڈ میں شامل ہونگے جبکہ ہیڈ کوچ ملک محمد ریاض، کوچ عمر محمود، مینجر احمد علی ٹیپو ٹیم آفیشلز ہونگے۔واضح رہے کہ قومی باسکٹ بال ٹیم کا اعلان ایک ماہ کے تربیتی کیمپ کے بعد کیا گیا ہے ۔