خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پربھجوانے کا تحریری حکم جاری

06-09-2023

(ویب ڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خدیجہ شاہ سمیت 13 پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے پولیس کو جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جج اے ٹی سی کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر22 جون تک تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے، ایڈمن جج عبہرگل نے تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرنےملزمان سے ریکوری کے لیے 20 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا، ملزمان سے ریکوری کے لیے پہلے ہی 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے، تمام خواتین کو14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔