محکمہ ماحولیات نے ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق قوانین عدالت پیش کر دیے
06-09-2023
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائردرخواست پر سماعت ہوئی، محکمہ جنگلات نے پی ایچ اے کو درخت لگانے کے لیے چھانگا مانگا میں سو ایکڑ زمین دینے کی آفر کردی۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے دونوں محکموں کو جلد ایم او یو سائن کرنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ ماحولیات نے سموگ سے متعلق قوانین عدالت پیش کردیے۔عدالت نے سموگ سے متعلق قوانین بنانے پر محکمہ ماحولیات کی تعریف کی۔ عدالت نے سکولز،کالجز میں درخت لگانے کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ہدایات دیں کہ سموگ کے تدارک کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جس علاقے میں ماحولیاتی آلودگی ہو وہاں کے ماحولیاتی افسر کیخلاف کارروائی کی جائے۔