کیا رشوت دیے بغیر کوئی کاروبار کامیاب ہوسکتا ہے؟ پاکستانیوں نے سچ بول دیا

06-09-2023

(ویب ڈیسک) 66 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ رشوت دیے بغیرکسی بھی کاروبار کا کامیاب ہونا ممکن نہیں۔

گیلپ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ رشوت دیے بغیرکسی بھی کاروبار کا کامیاب ہونا ممکن نہیں۔ سروے میں ملک بھر سے 1535 مرد و خواتین سے سوال پوچھا گیا تھا، کیا کسی کاروباری شخص کیلیے رشوت دیے بغیر کامیاب ہونا ممکن ہے؟ صرف 13 فیصد جواب دہندگان کے مطابق کسی کاروباری شخص کے لیے رشوت دیے بغیرکامیاب ہونا ممکن ہے۔