پنجاب یونیورسٹی سوئمنگ پول میں ڈوب کر طالبعلم جاں بحق

06-09-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں ایک اور حادثہ، سوئمنگ پول میں ڈوب کر طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی طالبعلم غلام مہدی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دوست کیساتھ تیرتا ہوا گہرے پانی میں چلا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے طالبعلم کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا۔ یاد رہے اس سے قبل بھی ایک طالب علم یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تھا۔