پاکستانی بیٹرز کیلئے باؤنسی پچز کی تیاری، جلد تکمیل کا امکان

06-09-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے بیٹرز کے لیے اب مشکل آسان ہو گئی کیوں کہ اب قومی بیٹرز جلد ہی باؤنسی پچز کھیل سکیں گے۔

پاکستان یا ایشیائی بیٹرز کیلئے باؤنسی پچز پر کھیلنا ایک مسئلہ رہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے حل کے لیے باؤنسی پچ تیار کی جا رہی ہےجو تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔ ان پچز کے ذریعے  کرکٹرز اب خود کو آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی باؤنسی پچز کے لیے لاہور میں رہتے ہوئے تیار کر سکیں گے ۔ واضح رہے کہ سابق چئیرمین رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ قابل عمل نہ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی جس سے اب پچ تیار کی گئی ہے، این سی اے میں اس مٹی کو پچز کی تیاری کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔  بتایا جارہا ہے اس سے پچز میں باؤنس بڑھے گا اور بیٹرز کو بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔ جب وہ رواں برس 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائیں گے تو وہا ں کے باؤنس کے مطابق خود کو تیار پائیں گے۔