آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل، خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم
06-09-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سموگ کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہر میں پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کیا جائے جبکہ جس علاقہ میں آلودگی ہو وہاں کے ماحولیاتی آفیسر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ بحریہ ٹاؤن میں درختوں کی کٹائی کیخلاف ایل ڈی اے سے کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔