سانحہ 9 مئی: تحقیقات کو اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ

06-09-2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500  سے  زائد اوور سیز  پاکستانیوں کی شناخت  کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی  کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن سٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  مجرموں کی حوالگی  کیلئے رابطہ کیا جائے گا اور  ان کے خلاف  فوجداری کارروائی کی جائے گی۔