پی یو: انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آخری روز

06-09-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 25 جون کو منعقد ہو گا، پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ  داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، اب تک ہزاروں طلباء نے انٹری ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام اہم شہروں میں پنجاب یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ منعقد ہوں گے،  یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لئے مختص ہیں، امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔