خود کو سی آئی اے پولیس کا اہلکار ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

06-09-2023

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب خود کو سی آئی اے اہلکار ظاہر کرنے والا اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب سینئر وارڈن حیدر علی نے ون وے کی خلاف ورزی پر ویگو ڈالے کو روکا، ڈرائیور نے خود کو سی آئی اے ملازم ظاہر کرتے ہوئے رعب جھاڑنے کی کوشش کی، مشکوک حرکات وسکنات پر جانچ پڑتال کے بعد ملزم جعلی اہلکار نکلا۔ پولیس نے شہباز نامی ڈرائیور کے خلاف  تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا، ملزم کی گاڑی سے آتشیں اسلحہ، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے انسپکٹر حیدر علی کو شاباش دی اور تعریفی سند کا اعلان کیا۔