زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

06-08-2023

(لاہور نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ برقرار رہنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 4 ارب ڈالرسے کم ہوگئی۔2جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں سرکاری ذخائر 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی سے 3 ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 2 جون کو 5 ارب 42 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 33 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔