زمان خان کو والدین سے کئی بار مار پڑی،لیکن کیوں؟ کرکٹر نے وجہ بیان کردی

06-08-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولرزمان خان نے کہا ہےکہ میرے والدین کرکٹ کے شدید مخالف تھے جس وجہ سے مجھے کئی بار مار بھی کھانی پڑی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں زمان خان کا کہنا تھا کہ  کرکٹ کیلئے گھر سے سپورٹ ملی لیکن والدین کرکٹ کے خلاف تھے ، کئی بار مار بھی کھائی، بھائی نے حمایت کی۔ مدرسے پڑھنے جاتا تھا اور جو  وقت ملتا تھا  اس پر ٹیپ بال کھیلتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بھائی کو  کسی نے بتایا کہ ٹرائل آئے ہوئے ہیں اس کے بعد میں نے انڈر  16 کا ٹرائل دیا جس دوران کوچز بھی حیران رہ گئے ، اس کے بعد ڈومیسٹک میں پرفارم کیا ، لیگز کھیلی اور پھر پی ایس ایل کیلئے ثمین رانا نے چن لیا، اس طرح یہ سفر پاکستان ٹیم تک لے آیا۔