اداکار ریمبو اور صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو زندگی خوشگوار رکھنے کے طریقے بتادیے

06-08-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار افضال خان عرف ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کو زندگی خوشگوار رکھنے کیلئے 3 اہم طریقے بیان کر دیے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں  گفتگو کرتے ہوئے ریمبو نے کہا کہ سب سے پہلے تو میاں بیوی کو اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے کہ اُن کے درمیان ہونے والی لڑائی کا کسی تیسرے کو معلوم نہ ہو اور سوشل میڈیا سے اس کو بچائیں کیونکہ سوشل میڈیا سوکن کا کردار ادا کرتا ہے۔   انہوں نے کہا کہ کچھ اچھے دوست ہوتے ہیں مگر جب انہیں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کا علم ہوتا ہے تو وہ کان بھرتے ہیں اور اگر لڑکی یا لڑکے کی فیملی میں بات چلی جائے تو پھر وہ اپنے مشورے دے کر بگاڑ پیدا کرتے ہیں، بہت کم ہی لوگ ایسے ہیں جو اچھے اور نبھانے والے مشورے دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں  صاحبہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی عورت کی زندگی سے متاثر نہ ہوں اور اگر ایسا کرنا مقصود ہے تو پھر اُس کی عادات جیسے سچ بولنا، عزت کرنا وغیرہ ہیں سے متاثر ہوں کیونکہ وہ اگر دوسروں کی چیزوں سے متاثر ہوکر اپنی زندگی موازنہ کریں گی تو اس سے شوہر تنگ آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ لڑکی کو اپنے شوہر کی فیملی کی عزت کرنی چاہیے،ہمارے ہاں ہمیشہ ساس کو برا کہا جاتا ہے مگر بہت ساری بہوئیں بھی تباہی مچا دیتی ہیں‘۔