چیلنجز کے باوجود معاشی ٹیم کی معیشت کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں: وزیر اعظم

06-08-2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں معاشی ٹیم نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم کو اقتصادی سروے برائے مالی سال 23-2022 پیش کیا گیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کی گزشتہ ایک برس میں ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے چھوڑے گئے معاشی چیلنجز اور سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی، چھوٹے کسانوں کو اعلیٰ معیار کا بیج اور خودکار زرعی مشینری سے لیس کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ بجٹ میں چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے، فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں کو حکومت انعام سے بھی نوازے گی۔