روپے کی قدر بحال، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

06-08-2023

(لاہورنیوز) انٹربینک میں مسلسل اضافے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔