عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

06-08-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی کے بعد 1946 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 616 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں  میں  استحکام ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2229.08 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔