سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی،سرمایہ کاروں کو 50 ارب سے زائد کا نقصان

06-08-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث بڑی مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت انداز میں ہوا، دن کے آغاز میں انڈیکس 116.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ،تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 456.25 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 41686.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.08 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 10 لاکھ 54 ہزار90 شیئرز کا لین دین ہوا۔مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔