گرمی میں بتدریج اضافہ ہونے لگا

06-08-2023

(لاہور نیوز) گرمی میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔ شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کا موسم قدرے گرم ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 209 ریکارڈ کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن  میں اے کیو آئی 209 ، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 172 رہا۔ ایف سی کالج کے اطراف میں اے کیو آئی 160 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔