جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل

06-08-2023

(لاہور نیوز) جہانگیرترین کی استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈاسبز، سفید اور سرخ رنگ پر مشتمل ہے،  پارٹی کے جھنڈے میں چاند ستارہ بھی واضح ہے۔ جہانگیرترین آج پریس کانفرنس میں پارٹی جھنڈے اور لوگو کی رونمائی کریں گے جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔