سڑکوں پرکچرا پھینکنے والے ایل ڈبلیو ایم سی کے ریڈار پر آگئے

06-08-2023

(ویب ڈیسک) لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نےگزشتہ 30 دنوں کی انفورسمنٹ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی نے بتایا ہے کہ ماہ مئی میں سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر 298 افراد کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، گزشتہ مہینے 10 ہزار 996 سے زائد مقامات کا معائنہ کیا گیا، 30 روز میں غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والی 32 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ترجمان کا کہنا ہے کہ کچرے کے غیر قانونی پھیلاؤ اور آگ لگانےکے جرم میں 21 مقدمات درج کرائے گئے ہیں، کچرے کو آگ لگانے اور سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر 466 چالان کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہ 30 دنوں میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 10لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے، معمولی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 834 وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔