سی آئی اے پولیس صدر: 5 ماہ میں 4 گینگز گرفتار، 3 کروڑ27 لاکھ روپے کی برآمدگی

06-08-2023

(لاہور نیوز) سی آئی اے پولیس صدر کی رواں سال 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔

ڈی ایس پی حسین رضوان منظور کےمطابق گزشتہ 5 مہینے میں 4 گینگ گرفتار کیے گئے، دوران تفتیش انکشاف پر 12 ملزمان کے 66 مقدمات میں چالان کیے،  346مقدمات میں گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ27 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا،برآمدگی کے بعد 653 ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھجوایا۔ مزید بتایا گیا کہ سنگین مقدمات میں اے کیٹیگری کے 43 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اندھے قتل، دوران ڈکیتی قتل اور رابری میں ملوث 8 ملزمان کے چالان کیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان سے طلائی زیورات، موبائل فونزاور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی اے صدر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔