نسیم شاہ سکول کے زمانے میں طالب علم کیسے تھے؟

06-08-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نسیم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ زمانہ طالبعلمی میں وہ ایک نالائق بچے تھے۔

گزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر سوال و جوابات کا ایک سیشن رکھا جس کا مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور فاسٹ بولر سے ہر طرح کے سوالات کیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نسیم شاہ نے بھی ان سوالوں کا بھرپور جواب دیا اور اسے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا۔ نسیم  نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی اور لاہور میں سے لاہور کا انتخاب کریں گے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی رول ماڈل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کرکٹر نے بتایا کہ وہ سکول میں نالائق طالب علم تھے، جواب میں نسیم نے شرارتی ایموجی بھی شیئر کیا۔ ایک مداح نے نسیم شاہ سے پوچھا کہ کیا آپ ’بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ‘ (کورین میوزک بینڈ) کو جانتے ہیں ؟ جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ ’ بیک ٹو سکول‘ تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟ نسیم شاہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر مداح اُن کے جواب پر ہنس رہے ہیں اورلاعلمی کو اُن کی معصومیت قرار دے رہے ہیں۔