مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کردی

06-08-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی ۔

ذرائع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا۔ مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کو پرانا کہہ دیا۔ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، نہ کسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی پرانی تصویر شیئر کی گئی تھی۔