سکن کیئر کا راز کیا ہے؟ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بتا دیا

06-08-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر نسیم شاہ کی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ ان کے سٹائل کی وجہ سے بھی مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

کرکٹر نسیم شاہ نے اپنے مداحوں کیلئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس دوران نسیم کے مداحوں نے کہیں ان سے دعاؤں کا سوال کیا تو کہیں دلچسپ سوالات پوچھے۔ ایک مداح نے نسیم شاہ سے سوال کیا آپ کی سکن کیئر روٹین کیا ہے ؟ جس پر نسیم شاہ نے جواب دیا کہ نماز۔