تحریک انصاف کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان

06-08-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ پنجاب نے کہا ڈیموکریٹ گروپ ختم ہو چکا ہے، سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں، میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔ واضح رہےہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ قائم کیا تھا، ڈیموکریٹ گروپ کے کچھ ارکان پہلے ہی ساتھ چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔