چیئرمین پی ٹی آئی، سابق خاتون اول عدالتوں میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ
06-08-2023
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ سابق خاتون اول اسلام آباد ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہونے کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
نیب نے بھی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں دونوں کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب راولپنڈی برانچ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ 190 ملین پاونڈ سکینڈل کے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں بدھ کے روز طلب کر رکھا تھا، لیکن دونوں ہی پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ دونوں کے وکیل نیب میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کے بجائے جمعرات کو پیشی کی درخواست کی جبکہ سابق خاتون اول نے بھی نیب کو ایک خط بھجوایا۔ سابق خاتون اول کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وہ پردہ دار خاتون ہیں اور شوہر کے بغیر نہیں آسکتیں، لہٰذا ان کی پیشی بھی جمعرات کے دن تک مؤخر کر دی جائے۔