سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

06-08-2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید طبیعت ناسازی کی وجہ سے دستیاب نہیں، بنچ نامکمل ہونے کی وجہ سے سماعت غیر معینہ مدت تک مؤخرکر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کرنا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، لیکن اس قانون کے بنتے ہی اس کے خلاف سماعت بھی مقرر کردی گئی تھی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع بھی دے رکھا ہے۔