چیئرمین پی ٹی آئی کی آج ممکنہ عدالت پیشی، سکیورٹی کیلئے سرکلر جاری

06-08-2023

ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین کی آج ممکنہ پیشی کے مدنظر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی کیلئے سرکلر جاری کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کے خلاف بیان بازی پر درج مقدمات میں آج ممکنہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہو گا۔