گورنر پنجاب سے پیاف کے وفد کی ملاقات

06-07-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل کی قیادت میں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال اور مختلف انڈسٹریز کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا حکومت نے مخلصانہ کاوشیں اور مشکل فیصلے کر کے ملک کی معیشت کو بحران سے نکال لیا ہے۔ ملک کی معیشت میں استحکام اور بہتری نظر آ رہی ہے جو خوش آئند ہے ۔ کاروباری حضرات نہ صرف ٹیکس دے کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں ۔ معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری حضرات کو سازگار ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے ۔ وفد میں میاں اکرم مہر ، رمیض ارشد، فیصل مجاہد، نبیل محمود ، ذیشان سہیل ملک ودیگر شامل تھے۔