او جی ڈی سی ایل نے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کیلئے 20 ایتھلیٹس کو سپانسر شپ دیدی

06-07-2023

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی کی نمائندگی کے لئے 20 ایتھلیٹس کو سپانسر کیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سپانسرشپ دینا ایتھلیٹس کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، سپانسرشپ سے ایتھلیٹس  عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔ ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل پروگرام کے تحت نیوٹک کے ساتھ طالب علموں کو مہارت فراہم کریں گے، آئی بی اے کراچی کے ساتھ پسماندہ طبقات کی معیار تعلیم تک رسائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2023 جرمنی کے شہر برلن میں 17جون 2023 سے شروع ہوں گی، گیمز میں دنیا بھر سے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔