خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے آئی جی کو ملنے آنیوالی خاتون گرفتار
06-07-2023
(لاہور نیوز) خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے آئی جی پنجاب کو ملنے کیلئے آنیوالی خاتون کو ساتھیوں سمیت پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی مریم نامی خاتون تین مرد ساتھیوں کے ہمراہ سی پی او آفس پہنچی، خاتون خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے اعلیٰ افسران کے کمروں تک پہنچ گئی، خاتون کے ہمراہ تین مرد ساتھی جبران، شاہزیب اور شاہ میر بھی موجود تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے ساتھی شاہ میر سے پستول اور آٹھ گولیاں برآمد ہوئیں، چاروں افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تینوں مرد ملزمان کو تھانہ انار کلی کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ خاتون کو ویمن پولیس اسٹیشن بھجوا دیا گیا ہے۔