سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

06-07-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1961 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کی کمی سے 2229.08روپے پر آگئی۔