بہاولپور سے اہم شخصیات کا ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان
06-07-2023
(لاہور نیوز) بہاولپور سے مختلف اہم شخصیات نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔
جہانگیر ترین سے بہاولپور کے سجاد بخاری، تحسین گردیزی اور جہانزیب وارن نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، تینوں رہنماؤں نے تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین نے نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر سابق ایم این اے مبین عالم انوربھی موجود تھے۔ یاد رہے اس سے قبل پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے بھی ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، بڑی تعداد میں لوگ جہانگیر ترین کے گروپ میں شامل ہو چکے ہیں، جہانگیر ترین کی جانب سے کل پارٹی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔