سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

06-07-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہو گیا۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 219.25 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42142.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.52 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، کاروبار میں زبردست تیزی کے باعث 11 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار 5 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔