پیپلز پارٹی میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت، آصف زرداری نے لاہور میں قیام بڑھا دیا

06-07-2023

(لاہور نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں موجودگی کے دوران سیاسی رہنماؤں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا عمل جاری ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے ڈیرہ غازی خان سے آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی حافظ طاہر اور حافظ ہاشم نے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پرصدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ بھی موجود تھے۔ حافظ طاہر حلقے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے چلانے کی شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے علاقے میں 709 سے زائد گھر بھی تعمیر کروائے، جنوبی پنجاب سے کل مزید سیاسی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، سیاسی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں اپنا قیام 12 جون تک بڑھا دیا ہے۔