انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار

06-07-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کم ہو کر 300 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔