سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ بلال ورک ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل
06-07-2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ق) کو سیاسی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی، سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ بلال ورک ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا اب اس مشکل مرحلے میں پاکستان بچائیں گے، اصل انقلاب عوام کی ضروریات زندگی کو پورا کرنا ہے، آج امیر غریب سب پاکستان کے حالات سے پریشان ہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ چودھری سرور نے کہا ہے کہ سیاسی بحران میں واحد غیر متنازع شخصیت چودھری شجاعت اور پارٹی پاکستان مسلم لیگ ہے، پاکستان کا قومی پرچم اور افواج پاکستان کی عزت و تکریم ہماری ریڈ لائن ہے۔ چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ سیاسی محاذ پر بڑا سرپرائز دیں گے، آنے والے الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔