ریٹائر منٹ کے بعد معین علی کی دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

06-07-2023

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کااعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کے پیش نظر اب معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ معین علی کو 16 جون سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے پہلے 2 میچز میں شامل کرلیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوگئے تھے، 35 سال کے معین علی نے67 ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کیں۔