سابق صوبائی وزیر مراد راس بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل
06-07-2023
(لاہور نیوز) تحریک انصاف چھوڑنے والے مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔
تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور ڈیمو کریٹس گروپ کے رہنما مراد راس نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، اس موقع پر عبدالعلیم خان اور عون چودھری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے سابق رہنما مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا، مراد راس کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔