پاکستان مسلم لیگ ق کا یوتھ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

06-07-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق نے یوتھ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، یوتھ کانفرنس 11 جون کو مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ نے یوتھ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیے ہیں، یوتھ ونگ کے صدر کامران سعید عثمانی کو تمام انتظامات یقینی بنانے ہدایت کی گئی ہے۔ صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق کامران سعید عثمانی نے کہا ہے کہ یوتھ کانفرنس کا مقصد پاکستان کی یوتھ کو منفی سوچ سے نکال کر حقیقی ترقی پسند سوچ کی طرف لانا ہے۔ سینئر رہنما مسلم لیگ ق چودھری شافع حسین نے کہا کہ یوتھ کانفرنس میں یوتھ کو سچ اور جھوٹ کا فرق بتایا جائے گا۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ یوتھ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو سیاسی طور پر منظم کرنا ہے، ہماری پارٹی میں یوتھ کی مکمل  سیاسی تربیت کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔