عید پرسرکاری ملازمین کو تنخواہ کب ملے گی؟ محکمہ خزانہ نے خوشخبری سنا دی
06-07-2023
(ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالاضحٰی پر تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی۔
سرکاری ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئےمحکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالاضحٰی پرتنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سرکاری ملازمین کو23 جون تک تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 19 جون (پیر) کو نظر آ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کو رات 9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی اور چاند 19 جون کو نظر آسکتا ہے۔ چنانچہ پہلی ذوالحج 20 جون (منگل) کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون (جمعرات) کو منائی جائے گی۔